جیالے تیاری کریں،انتخابات بھرپور طریقے سے لڑینگے،زرداری

کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پروزیراعلیٰ سندھ ،صوبائی کابینہ کے اراکین ،پارٹی عہدیداروں اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے صوبے بھر میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔

کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی،ملک بھر کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے،پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں،بھرپور تیاری سے انتخابات لڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا،بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ۔