لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی فلم ”سپر پنجابی “12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائےگی۔فلم کے پروڈیوسر افتخار ٹھاکر نے بتایا ہے کہ فلم کا دنیا بھر کے 860 سکرینز پر پریمئر کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا دےے گی۔فلم کی کاسٹ میں محسن عباس، صائمہ بلوچ، ثنا، سلیم البیلا، قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ اور پروڈیوسر افتخار ٹھاکر ہیں۔کامیڈن آصف اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ افتخار ٹھاکر مستقبل میں بھی مزید فلمیں بنائیں گے۔
پاکستانی فلم ”سپر پنجابی “12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائےگی


















