اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ، فارن ایجنٹ تمہارے پاو¿ں پر دباو¿ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباو¿ ہے ، وہیل چیئر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی ، پلستر، ڈبے، ویل چیئر اور الیکشن کا بہانہ ہے ، عدالت بلائے تو گولی ، پلستر ، معذوری ، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چیئر، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا، چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا، چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے مارنے کےلئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔
عمران خان بہت بڑا فارن ایجنٹ بہروپیا ہے: مریم اورنگزیب



















