اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان کی کمیٹی بناکر سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکنے کامطالبہ کردیا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاخواجہ آصف نے کہا جسٹس منیر سے موجودہ عدلیہ تک آئین میں مداخلت کا معاملہ حل کیا جائے، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے۔
خواجہ آصف نے کہا2ادارے آمنے سامنے آ چکے ، آئین کی تشریح کرنےوالوں میں تضاد آ رہا ہے، جمہور پارلیمان کا مرکز تصور کیا جاتا ہے، ہاوس پر مشتمل کمیٹی بنائیں جو دیکھے آئین کےساتھ کیا ہوتا رہا؟،دوراہے پر کھڑے ہیں، تاریخ بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے جو بات کی اس میں توہین عدالت لگائی گئی، عدالت کےساتھ ہیں لیکن دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کےخلاف ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا آمروں نے جب بھی آئین مسخ کیا ججوں نے انگوٹھے لگائے ہم بھی سہولت کاری کرتے رہے،4لاکھ کیسز زیر التوا ہیں یہ عدلیہ کا حال ہے،مقدمے نمٹائیں اس کے بعد ہم سے دست و گریباں ہوں، لوگوں کو پھانسی ہوجاتی ہے فیصلے بعد میں آتے ہیں،قراداد کی روشنی میں کمیٹی بنائیں، اپنی تخلیق کی خلاف ورزی کریں گے نہ کرنے دیں گے۔
سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے،خواجہ آصف
















