قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 3 بجے ہو گا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے میں افغانستان بارڈر کے راستے ادویات کی سمگلنگ کے بارے میں توجہ دلاو¿ نوٹس شامل ہے، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2022 منظوری کےلئے پیش کیا جائےگا۔ دی ٹریڈ مارکس ترمیمی بل 2023 بھی ایوان میں منظوری کےلئے پیش ہو گا، اسکے علاوہ سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں تاخیر بارے توجہ دلاو¿ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔