لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ میری موت کی جھوٹی خبروں کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جس پر افسوس ہوا،میں اتنے دنوں کے بعد گھر سے نکلی ہوں اور اس سے پہلے کمرے میں بند تھی، یہ کہا گیا کہ پبلسٹی کے لیے یہ سب کیا ہے ،کوئی بھی بیوقوف رمضان کے مہینے میں اپنی پروفائل سے ایسی کوئی خبر پبلسٹی کے لیے نہیں کرے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جو ہوا اللہ کو پتا ہے میری فیملی اور آس پاس کے لوگوں کو پتا ہے لیکن اس سے ایسا محسوس ہوا کہ میں ابھی تک دماغی طور پر نارمل نہیں ہوئی۔اس وقت میری بہن کا میسج آیا اور پوچھنے لگیں کہ یہ کیا ہے۔بعد میں کچھ چیزوں پر ہنسی بھی کیونکہ لوگوں کے جو تبصرے تھے کوئی کہہ رہا تھا کہ ہم سعیدہ کو اس لیے کال نہیں کررہے کہ پتا چلا کہ وہاں قتل کا کیس نہ ہو اور ہم کال کریں گے تو پتا چل جائے گا۔لوگ گھر کے باہر آئے ہوئے تھے میں رو رہی تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے سچ میں کچھ ہوگیا ہو۔
موت کی جھوٹی خبروں کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا گیا جس پر افسوس ہوا:سعیدہ امتیاز


















