راولپنڈی ( بیورورپورٹ) پاک نیوزی لینڈ میچ میں امپائر علیم ڈار نے اہم غلطی پکڑ لی،دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا گیا۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرا دیا گیا ،دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی، انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ ضائع ہوئے۔
امپائر علیم ڈار نے میچ شروع ہوتے ہی اہم غلطی پکڑ لی

















