امریکہ کا پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات آگے بڑھنے کا مطالبہ

واشنگٹن (خواجہ فاروق)امریکہ نے پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات پر آگے بڑھنے کا مطالبہ کر دیا،امریکہ کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہوسٹ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تکنیکی مصروفیات اور مدد کے ذریعے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،پاک امریکہ سکیورٹی تعلقات ایک برس میں بہتر ہوئے ہیں،افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بنے، اس مقصد کیلئے امریکی انخلا کے بعد پاک امریکہ تعاون جاری ہے،الزبتھ ہوسٹ نے کہا پاکستان کی طرح امریکہ بھی ٹی ٹی پی کے بارے میں فکر مند ہے، طالبان کو ان کے کیے وعدوں پورے کرنے پر زور دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے،امریکہ کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔