لکی مروت:دہشت گردوں کا حملہ پسپا،7جہنم واصل،3جوان وطن پر قربان
لکی مروت(بیورورپورٹ)لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا،7امن دشمن جہنم واصل،3جوان وطن پر قربان،آئی ایس پی آر کے مطابق 27، 28 اپریل کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے لکی مروت میں مختصر وقت کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کردیا،لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا اور 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسی خان سمیت مزید 3دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ساتوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر ، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے۔


















