تیراہ میں آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل،2سپاہی شہید،جیکب آباد ،پولیس ٹیم پر حملہ،6اہلکار جاں بحق

راولپنڈی ،جیکب آباد (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)تیراہ میں آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل،2سپاہی شہید،جیکب آباد میں پولیس ٹیم پر حملہ،6اہلکار جاں بحق،آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے،2سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 26 سالہ وقاص شاہ اور 24 سالہ باسط شامل ہیں۔

4دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدکرلیا گیا،آئی ایس پی آر نے کہادہشتگردوں کے خاتمے اور تلاشی کا آپریشن جاری رہے گا ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہےں ، بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

ادھر جیکب آبادکے علاقے جاگیر میں بلوچستان پولیس پارٹی پر ڈاکوو¿ں کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے،حملہ اس وقت کیا گیا جب بلوچستان کے تھانے کی پولیس پارٹی مغوی کی بازیابی کےلئے جارہی تھی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاامید ہے سندھ حکومت ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔