معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی47ویں برسی آج منائی جائےگی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی47ویں برسی (آج) 27اپریل جمعرات کو منائی جائےگی۔نعیم ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال فنکار گزرے ہیںانہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کلکتہ میں فلم چاندنی چوک سے کیا جبکہ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پاکستان میں بطور اداکار پہلی فلم انقلاب کشمیر تھی جو کہ1948ءمیں ریلیز ہوئی بعد ازاں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار تھے بلکہ ایک کہنہ مشق شاعر،مصنف اور ہدایتکار بھی تھے انہیں ایک پاکستانی فلم میں مشہور زمانہ نعت ”شاہ مدینہ یثرب کے والی،سارے نبی تیرے در کے سوالی“ کی شاعری لکھنے پر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔انہوں نی75سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی قابل ذکر فلموں میں بابل،نور اسلام،شمع،شیر جوان،شریف بدمعاش،سرفروش،خاتون،یار مستانے اور بنارسی ٹھگ شامل ہیں حشر نشر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی جو کہ1976ءمیں ریلیز ہوئی۔نعیم ہاشمی 27اپریل 1976ءکو ذیابیطس کے مرض کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔