لاہور: ( ) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کو لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا سپریم کورٹ میں بنچوں کی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے۔
ازخود نوٹسز میں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ۔ موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔
وکیل شاہد رانا نے درخواست میں استدعا کی عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل لاہور رجسٹری میں چیلنج


















