فیصل آباد (اشفاق مغل) وزیر داخلہ رانا ثنا ءنے کہا ہے انتخابات ایک ہی مرتبہ ہونے چاہئیں، 71 کے الیکشن سے ملک دولخت ہوا، ملک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، بار بار الیکشن ملک کیلئے نقصان دہ ہوں گے،پنجاب کے انتخابات پہلے ہونے سے ملک کا بھٹا بیٹھ جائے گا۔
فل کورٹ بٹھا دیں فیصلہ قبول ہوگا، 9 رکنی بنچ اب 3 رکنی رہ گیا ، کسی کو ذاتی عناد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر د اخلہ رانا ثنا ءنے کہا 4سالوں میں گالم گلوچ، تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا اگر کوئی غلط بات کرے گا تو لیک ہو گی، چیف جسٹس صاحب کی ساس محترمہ گفتگو فرما رہی ہیں، کچھ تجزیہ کار کہہ رہے ہیں نجی گفتگو لیک ہونا بری بات ہے، پرائیویٹ گفتگو انسان تک محدود ہوتی ہے اگر ملک کے کسی کیس پرگفتگو ہو گی تو پرائیویٹ کیسے ہوگئی۔
ساس محترمہ اگر کہتی ہیں عمر بیٹا عید ہمارے گھر آکر کرو تو پرائیویٹ ہوتی اگر کیس کا فیصلہ ہوتا ہے تو ملک کیلئے تباہی کا باعث بن سکتا ہے، فل کورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو کیس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، کیس پر محترمہ اثر انداز ہو رہی ہیں،محترمہ 10، 15ہزار بندے کو لاکھوں بتا کر جھوٹ بول رہی تھی، گفتگو پرائیویٹ کیسے ہوگئی؟، الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، مطالبہ ہے ایک ہی مرتبہ ہونے چاہئیں۔
پنجاب کے انتخابات پہلے ہونے سے ملک کا بھٹا بیٹھ جائے گا،رانا ثنا


















