اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے وزیراعظم کے اعتماد کاووٹ لینے کی تردید کردی،وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے مشاورت ہوئی نہ ضرورت ہے،عوام، پارٹی و اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ۔
من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے۔
حکومت نے وزیراعظم کے اعتماد کاووٹ لینے کی تردید کردی
















