نگران کی مدت، صدر مملکت نے فواد چودھری کا خط وزیر اعظم کو بھیج دیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران حکومتوں کی مدت کے معاملے پر صدر مملکت نے فواد چودھری کا خط وزیر اعظم کو بھیج دیا،صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتوں کے 90 دن سے زائد عرصے سے قیام کی قانونی حیثیت پر تشویش کا اظہار کیا

صدر نے خط میں وزیر اعظم سے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام یقینی بنانے کیلئے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا کہا ،فواد چودھری کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں 2صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔