اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے نگران وزرائے اعلیٰ کو کام سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمود خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا پنجاب اور کے پی کے نگران وزرائے اعلیٰ آئینی مدت پوری کر چکے، محسن نقوی اور اعظم خان کو کام سے روکا جائے۔
سپریم کورٹ انتخابات تک روزمرہ امور نمٹانے کیلئے مناسب ہدایات جاری کرے، 3 ماہ کا وقت گزرنے کے بعد نگران حکومتوں کا قیام غیرآئینی ہو چکا،نگران حکومتوں کی جانب سے انتخابات نہ کرانا خلاف آئین ہے۔
پی ٹی آئی نے نگران وزرائے اعلیٰ کو کام سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی



















