اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک گیر سولرائزیشن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی کی پیداوار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک گیر سولرائزیشن منصوبے پر پیشرفت کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹیٹ بنک اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا سولر پینلز اور منسلک آلات کی در آمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور اور سولر پینلز کی مرحلہ وار درآمد یقینی بنائی جائے۔ شہبازشریف نے کہاکم لاگت شمسی بجلی کی پیداوار سے ایندھن کی مد میں خرچ ہونےوالے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، شمسی توانائی سے بجلی صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
وزیراعظم نے کہاوفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن منصوبے پر پیشرفت کو مزید تیز کیا جائے۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مرتضیٰ محمود، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لگژری گاڑیوں پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے استفسار کیا متعلقہ محکموں نے عارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کےخلاف پیشگی کارروائی کیوں نہیں کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مدت پوری ہونےوالی عارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سکیم کے غیرقانونی و ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، ایسی تمام گاڑیاں جو اپنی مدت پوری کرچکیں انکا تفصیلی و درست ڈیٹا جلد اکٹھا کیا جائے، کمیٹی تمام معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔
شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار و کھپت اور موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بھی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ملک میں یوریا کی بروقت پیداوار اور کسانوں تک ترسیل یقینی بنائی جائے، حکومت کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، گزشتہ ایک برس میں کسانوں کی خوشحالی و شعبہ زراعت کی ترقی کو ترجیح بنایا، یوریا سمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا، یوریا کھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے۔
وزیر اعظم نے نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہایوریا کی پیداوار، کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی و بفر سٹاکس کا جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم رکھی جائے۔
جبکہ اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے پی کے ایل آئی میں جدید ترین روبوٹک سرجری کے آغاز پر اظہار مسرت، ڈاکٹرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان میں جگر و گردے کے علاج کا جو بیج بویا اس نے پھل دینا شروع کردیا، پی کے ایل آئی بنانے کا بنیادی مقصد اہل وطن کو ملک کے اندر ہی جگر و گردے کے جدید ترین علاج کی سہولت دینا تھا ،پاکستان میں مریضوں کو جگر و گردوں کے ورلڈ کلاس علاج کی مقامی سطح پر سہولت میسر آگئی، پی کے ایل آئی پاکستان کا جان ہاپکنز بنے گا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار 2019 میں اپنے بھائی کو زیادہ تنخواہ دلانے کے چکر نہ چلاتے تو پی کے ایل آئی کہیں آگے ہوتا، پاکستان میں گردے و جگر کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، امید ہے پی کے ایل آئی سے امراض کو روکنے و شرح اموات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہاپاکستان میں گردے کے امراض سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2.77 فیصد ہے جسے روکنے کےلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پی کے ایل آئی جیسے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور علاقوں میں بھی بنائیں گے، سابق حکومت اداروں و سیاسی مخالفین کےخلاف روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہی۔ تعلیم، صحت کی عالمی سطح کی سہولیات کی پاکستانیوں کو فراہمی ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ءمیںرکنے والا عوامی بھلائی کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا، عوام کی خدمت کےلئے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے کروں گا، عوام کی خدمت کا راستہ نہیں چھوڑوں گا،اپنی ٹوئٹ میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ملکی سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے،سیاست کے میدان میں اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہئے، بدقسمتی سے سیاست کو خود غرضی پر مبنی و بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا، میرے نزدیک صرف خدمت کو ترجیح ہو نی چاہئے۔
مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے عمان کے سلطان سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں بحری ہمسایوں کے درمیان ادارہ جاتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، عمان کے سلطان نے عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماوں نے مشترکہ مقاصد اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے حصول کےلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کےلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیںوزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر تجارت نوید قمر نے ملاقات کی اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی طرف سے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے80 لاکھ کا چیک پیش کیا ،ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک تھے، وزیراعظم نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور وزیر تجارت کی مصیبت میں گھرے ترک و شامی بھائیوں کیلئے کاوش کو سراہا۔ وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف، ایمل ولی خان اور جواد خٹک بھی ملے، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















