عید چھٹیوں میں عمران کی گرفتار ی کا کوئی ارادہ نہیں‘ راناثنا

اسلام آباد(بیورورپورٹ )وزیر داخلہ رانا ثنا نے واضح کیا ہے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا عمران خان چند افراد کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

گرفتار کرنا ہوتا تو بہت پہلے کر چکے ہوتے،عدالت کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کے سوال پر رانا ثنا نے کہاعمران خان نے خود عدالت سے حکم لیا قانونی طور پر ہراساں کیا جا سکتا ہے،عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، عید کی چھٹیوں میں کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔