اسلام آباد(بیورورپورٹ)10 سال سے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرارسپریم کورٹ پی اے سی طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،سپریم کورٹ کے آڈٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
نور عالم خان نے کہا سپریم کورٹ کا 10 سال سے کوئی آڈٹ نہیں ہوا، سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاونٹنگ افسرکو بلاوں گا، پی اے سی کے پاس 10 سال سے سپریم کورٹ کا کوئی آڈٹ پیرا نہیں آیا،پی اے سی نے 10 سال سے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عید کے بعد طلب کرلیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاپی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز ، اراکین پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ اراکین، قومی اسمبلی اور سینٹ سٹاف کو ملے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست و منی ٹریل مانگی ،وزارت ہاوسنگ نے پی اے سی کی ہدایات کے باوجود ریکارڈ کیوں نہیں دیا، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سے شروع کریں، ون کانسٹی ٹیوشن بلڈنگ میں کس کے کتنے فلیٹس ہیں؟ ایف آئی اے اور نیب منی ٹریل کا پتہ لگائے،پاکستان غریب ہو رہا ہے اور یہ لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں۔
آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرارسپریم کورٹ طلب
















