فراڈ کیس میں علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

کراچی(بیورورپورٹ)فراڈ کیس میں علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد،تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا قانون کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹوں کے دوران پیش کردیا۔

ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،علی زیدی نے کہا شخص کو جانتا ہوں نہ میرے پاس اتنی رقم ہے،ریکارڈ چیک کرلیں،عدالت نے علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔