اسلام آباد (بیورورپورٹ)بیرسٹر سلطان کی کپتان کیخلاف بغاوت،فاروڈ بلاک قائم،آزادکشمیر اسمبلی کااجلاس پھر ملتوی،تفصیلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے فارورڈ بلاک قائم کر لیا۔
آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں اب پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت تحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا اگر وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو (ن) لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پھرملتوی ہو گیا،ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںتحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی،اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔
بیرسٹر سلطان کی کپتان کیخلاف بغاوت،فاروڈ بلاک قائم،آزادکشمیر اسمبلی کااجلاس پھر ملتوی
















