اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن فنڈز کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس طلب،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب میں الیکشن کرانے کیلئے سٹیٹ بینک کو فنڈز کیلئے جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل، گورنر سٹیٹ بینک ،آڈیٹر جنرل ،وزیر تجارت نوید قمر کو دعوت نامہ بجھوادیا گیا،قومی اسمبلی کی پیشگی منظوری کے بغیر فنڈز اجرا کی ہدایات پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
الیکشن فنڈز کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس طلب
















