لاہور (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس سوال ”کیا یہ سنچری اسٹرائیک ریٹ بریگیڈ کے لیے تھی “ کے جواب میں کہاہے کہ ہاں کہہ بھی سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز میچ کے بعد براڈکاسٹر زینب عباس نے کپتان سے پوچھا کہ کیا یہ سنچری اسٹرائیک ریٹ بریگیڈ کےلئے تھی جو ٹی ٹوئنٹی میچز میں آپ کے اسٹرائیک ریٹ پر غیر ضروری سوال اٹھا رہے تھے؟جس پر بابر نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’ہاں، کہہ بھی سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ بالکل زیرِ غور ہوتا ہے مگر ہر میچ میں صورتحال الگ اور اہم ہوتی ہے، اندر رہنا اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آخری پانچ اوورز میں، میں 200 کے سٹرائیک ریٹ سے بھی کھیلا لیکن میں اس قسم کی چیزوں کو اپنے ذہن میں نہیں رکھتا، میں صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنی اننگز بناتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ بالکل زیرِ غور ہوتا ہے، مگر ہر میچ میں صورتحال الگ اور اہم ہوتی ہے، آخری 5 اوورز کے دوران میں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بھی کھیلا۔اسٹرائیک ریٹ پر کی جانے والی تنقید کے سوال پر کپتان نے کہا کہ مجھے ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، میں انہیں خود پر حاوی نہیں کرتا، مجھے معلوم ہے خود پر اسے حاوی کیا تو دباو¿ آئے گا، جتنی مجھے سمجھ آتی ہے اتنا کرتا ہوں، ہاں بہتری کی ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے۔
کیا سنچری سٹرئیک ریٹ بریگیڈ کےلئے تھی: سوال ہاں کہہ بھی سکتے ہیں: بابر اعظم کا جواب

















