لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے کہاہے آئین کا تماشا بنانے والوں کو عوام نشان عبرت بنائینگے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے سپریم کورٹ نے حکومتی بل سے ساری ہوا نکال دی ، حکومت غیر آئینی بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے اندر تفریق پیدا کرنا چاہتی تھی، سپریم کورٹ نے عدلیہ میں انتشار پیدا کرنے کی حکومتی سازش ناکام بنا دی۔
اعلیٰ عدلیہ کے جرات مندانہ فیصلے دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار بلند کر رہے ہیں، چیف جسٹس پوری قوم کے ہیرو ہیں،عوام کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں گے،حکومت نے پارلیمنٹ جیسے با وقار ادارے کو کامیڈی تھیٹر بنا کر رکھ دیا، پارلیمنٹ میں آئین اور قانون کا تماشا لگانے والوں کو عوام الیکشن میں نشان عبرت بنا دیں گے۔
آئین کا تماشا بنانے والوں کو عوام نشان عبرت بنائینگے،پرویزالٰہی
















