پی ٹی آئی ملک میں انتشار کی سیاست کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے:شکیلہ لقمان

لاہور (میاں ساجد) عدالتی اصلاحات بل اور ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی قرار داد منظور ہونا وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کا زیر ک سیاستدان ہونے کی علامت ہے۔ بل پارلمیان کی صوابدیدی اختیارات 22 کروڑ عوام کی نمائندگی ہے۔ پی ٹی آئی ملک میں انتشار کی سیاست کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے ۔ مشترکہ اجلاس اور منتخب ایوان نے آئین کی قرار داد منظور کرکے یوم دسترس آئین منانا قابل قدر اقداما ت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان چوہدری کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ جماعتوں کا اتحاد پاکستان کی سالمیت سے مشروط ہے ملک آگے بھی بڑھے گا اور ترقی کی راہوں پر بھی گامزن ہوگا اور واحد جماعت پاکستان تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو اور پاکستان کی سیاست کا وقار بلند ہو ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلمیان کی مشاورت سے قرار داد منظور کروا کرآئین اور دستور کو مضبوط کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا قلمدان تفویض ہوا تو پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا پاکستان کے قانون کی دھجیاں اڑانے والی جماعت کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشترکہ ایوان کا اس قرارداد کو منظور کرنا ایک نئی سوچ عکاسی ہے ۔ پہلے ادوار میں خود ساختہ قوانین بنائے گے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس اور منتخب ایوان کی مشاورت سے قرارداد منظور کرکے 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شکیلہ لقمان چوہدری نے کہا کہ دستور پاکستان 1973ءکے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک بادنہیں قائد اعظم پاکستان محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شبہاز شریف کی شخصیت قابل ستائش ہے۔