مردم شماری کی تاریخ میں مزید5روز توسیع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)7ویں مردم شماری کی تاریخ میں مزید5روز توسیع،ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ، مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہوگا، متعلقہ شہروں میں مردم شماری عملے کو سکیورٹی فراہمی کی جائے۔

ترجمان ادارہ شماریات نے کہا ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہو چکی ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہو چکی جبکہ سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہو گیا ۔