رحیم یار خان،لاہور(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)کچے میں ڈاکووں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع،فائرنگ کاتبادلہ،ایک ہلاک،متعدد گرفتار،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب ،ڈی پی او پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا،آئی جی پنجاب نے کہاکچے کے علاقے سے ڈاکووں کا مکمل صفایا کیا جائے گا،آپریشن میں مجموعی طور پر11 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں، پنجاب سے 2 ہزار کی نفری بھجوائی گئی۔
کچے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال کردیں اور اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا آغاز کردیا،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائےگا اور ریاست و قانون کی رٹ کو بحال کرینگے۔
کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع،فائرنگ کاتبادلہ،ایک ہلاک،متعدد گرفتار


















