اسلام آباد(بیورورپورٹ)مزید بااختیار بناﺅ،الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کردی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کی تاریخ و الیکشن پروگرام میں تبدیلی کیلئے مزید با اختیار بنانے کےلئے الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کی 57 (1) اور 58 میں ترمیم کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیکشن 57 (1) میں ترمیم کے بعد انتخابات کےلئے پولنگ ڈے کی تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا جبکہ سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجرا کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا، سیکشن 58 میں ترمیم سے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط ہوگا اور کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا۔
مسودے کے مطابق صرف الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کےلئے تاریخ کا اعلان کرنے کا مجاز ہوگا،الیکشن پروگرام میں تبدیلی یا نئے سرے سے الیکشن پروگرام دینے میں ابہام ختم کرنے کےلئے ترمیم کی سفارش بھی کردی گئی،الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی افیئرز کو ترمیمی ڈرافٹ بھجوانے کےلئے تیار کر لیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پارلیمانی افیئرز کو بھجوائے جانے والے خط میں ترامیم کے پیچھے وجوہات کا ذکر بھی کیا۔
مزید بااختیار بناﺅ،الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کردی


















