اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیاسی عدم استحکام،وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا،اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔
شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت قومی امور پر مشاورت اور نئی حکمت عملی مرتب کی جائے گی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے موجودہ ملکی حالات میں سخت فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔
سیاسی عدم استحکام،وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب


















