اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کارقم اور سکیورٹی کیلئے حکومت کو خط نہ لکھنے کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پیسوں یا سکیورٹی کیلئے کسی کو خط نہیں لکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح و جامع ہے، وزارت خزانہ و پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا فیصلے میں وزارت خزانہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلئے ہدایات واضح ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزارت خزانہ کو براہ راست فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی،چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب خود انتظامی اور سکیورٹی پلان الیکشن کمیشن کو دیں گے
الیکشن کمیشن کارقم و سکیورٹی کیلئے حکومت کو خط نہ لکھنے کافیصلہ
















