سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا ءکےخلاف نااہلی ریفرنس بھیجیں گے،پی ٹی آئی

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہاہے کابینہ کااعلامیہ آئین سے بغاوت ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کےخلاف نااہلی ریفرنس بھیجیں گے،

لاہور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کابینہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا اعلامیہ آئین سے بغاوت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کےخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی جماعت نہیں پاکستان کی جیت ہے، فیصلہ آئین پر یقین رکھنے والے ہرشخص کی فتح ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا مطلب آئین سے انحراف ہے،12 گھنٹوں کی مہلت دے رہا ہوں وزرا کابینہ کے فیصلے سے خود کو الگ کریں ورنہ الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا ریفرنس بھیجیں گے۔