بھارت 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور

مظفرآباد(بیورورپورٹ)بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظورتفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے کشمیر پر قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات واپس لے،اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے تاکہ کشمیری عوام کو جمہوری حق مل سکے،مشترکہ قرارداد قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہالائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عالمی بارڈر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مقبوضہ کشمیر میں انتخابات اقوام متحدہ قراردادوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔