اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے ضدی شخص کی انا کی تسکین کےلئے 2اسمبلیاں توڑی گئیں، اقدام کا مقصد ملک میں سیاسی تقسیم کی داغ بیل ڈالنا تھا،میں نے ایوان کو انتخابات کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ، پورے ملک نے سماعت دیکھی اورپڑھی ،ہاتھ جوڑ کراستدعا کی کیس کوانا اورضد کا معاملہ نہ بنایا جائے بلکہ آئینی وسیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فل کورٹ میں سنا جائے مگر افسوس ایسا نہ کیا گیا۔
سیاسی جماعتوں کے وکلا کو فریق نہیں بنایاگیا، اٹارنی جنرل نے بھی ساری باتیں بنچ کے سامنے رکھیں اوراپیل کی معاملہ فل کورٹ میں بھیجا جائے یا ان ججز کوبھیجا جائے جواب تک کسی بنچ کاحصہ نہیں بنے ،3رکنی بنچ نے اپیلوں کونظرانداز کرتے ہوئے خود ہی شیڈول جاری کردیا، انتخاب سے بھاگنے والے نہیں ،ایک گھنٹے بعد 3 رکنی بنچ کے فیصلے کوبھی ختم کردیاگیا ، ایک طرف کہاگیا فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں اوردوسری طرف 6رکنی بنچ بنا دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے مزید کہا کیا عجلت سے ملک، آئین وقانون کو استحکام ملے گا،قوم کی تقدیر سے جڑے آئین وقانونی مقدمات پر تحمل سے سب کواکھٹا بٹھاکرسناجاتا ہے، انا، ادارہ جاتی تسلط کو نہیں دیکھا جاتا، آئینی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ادارے کے اندر سے آواز آئی ون مین شوچل رہاہے، اکثریتی فیصلے کواقلیتی فیصلے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، فیصلے سے انصاف کے اصولوں کی پامالی ہوئی،احتجاج حق ہے۔
کابینہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقاربھٹو کی روح کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی اورکابینہ نے مجھے ذمہ داری سونپی عدالت کوآگاہ کروں بھٹو کے جوڈیشنل مردڑ اورعدل کے ایوانوں میں انصاف کی جو دھجیاں اڑائی گئی ہیں اورجس پر صدارتی ریفرنس 12 سال سے پڑا ہے پر کارروائی فوری شروع کی جائے،سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے قتل پر عدالتی ریفرنس کی جلد سماعت کےلئے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے۔
قبل ازیںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا3 رکنی بنچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں، ملک میں جاری سیاسی و آئینی بحران اور زیادہ سنگین ہوگا، چیف جسٹس عدالت میں تقسیم کا تاثر ختم کرنے کےلئے اہم آئینی اور قانونی مسئلے کو فل کورٹ میں لے کر جاتے، مطالبہ ہے تمام معاملات پر فل کورٹ میٹنگ بلائیں اور تمام معاملات کو درست کیا جائے ورنہ بحرانی کیفیت سنگین آئینی بحران میں نہ تبدیل ہوجائے۔
پاکستان بحرانی کیفیت کامتحمل نہیں ہوسکتا،عدالت کا وقار انا کا مسئلہ نہیں بننا چاہیے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















