لاہور (کرائم رپورٹر)عمران سمیت پی ٹی آئی رہنمادوبارہ جے آئی ٹی میں طلب،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں پر ہونے والے مقدمات کے معاملے پر قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کو دوبارہ طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے عمران خان و دیگر رہنماوں کو بدھ کو دوپہر ایک بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا ،فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں کوبھی دوبارہ بلا لیا گیا۔
عمران سمیت پی ٹی آئی رہنمادوبارہ جے آئی ٹی میں طلب


















