لاہور(خبرنگار)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو غریب مار پارٹی قراردےدیا،پنجاب کی نگران حکومت کے ترجمان نے کہا تحریک انصاف ایک غریب مار پارٹی ہے جس سے غریب کا چولہا جلتا برداشت نہیں ہوتا۔
اپنے بیان میں ترجمان نگران پنجاب حکومت نے کہا اوپن مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے، مفت آٹا براہ راست غریب کو ریلیف ہے۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی اپنی جھوٹ کی دکان چلانے کیلئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنا رہی ہے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ بند کریں، مفت آٹے کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
ترجمان نگران حکومت پنجاب نے مزید کہاکسی بھی جگہ سے آٹے کی قلت کی اطلاعات نہیں ہیں، عوام کسی شکایت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں۔
پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو غریب مار پارٹی قراردےدیا
















