لاہور(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے اگر ہمارے بل گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھروں میں جاسکتی ہے،پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کے حالات واقعی خراب ہیں، آٹے کے حصول کیلئے لوگ خوار ہو رہے ہیں، لوگوں کی تذلیل کیے بغیر ان کی مدد کی جائے،سابق صوبائی وزیر صحت نے کہا آج کل جو بحث چل رہی ہے وہ یہ کہ کیا آئین رہے گا یا نہیں؟۔
رات کو عدالت کھلی اور ہماری حکومت ہٹا دی گئی، آج وہی بنچ ہے وہی لوگ ہیں، نواز شریف گزشتہ 3سال سے انگلینڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہیں کروں گا، آپ منی ٹریل دے دیں بات ختم ہو جائے گی،یاسمین راشد نے مزید کہاہم کہہ رہے ہیں دو اسمبلیوں کے الیکشن کروائیں، آپ جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں لوگ آجائیں گے، لوگ ووٹ ڈالیں گے اور آپ گھر جائیں گے، نگران حکومت نے بے گناہوں پر ظلم کیا۔
سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا پولیس نے بہیمانہ طریقے سے دہشت اور بربریت کا بازار گرم کیا، ہمیں سہولتیں فراہم کرنے والے کیٹرنگ والوں کو بھی پولیس اٹھا کر لے گئی، جلسے والی دن ہمارے 2800 لوگ رات کو اٹھائے گئے،میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، نگران حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے، آپ کا مینڈیٹ 90 روز میں انتخابات کرانا ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















