فوری انتخابات ممکن نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور(خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے فوری انتخابات ممکن نہیں،وقت تخریبی سیاست کا نہیں،مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون رہائشگاہ پر ن لیگ کااہم اجلاس ہوا،ملک احمد خان، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطا تارڑ اور احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میںسپریم کورٹ میں جاری مقدمات و سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،شرکا نے سپریم کورٹ میں انتخابات کیس کی سماعت پر آئینی و قانونی پہلوو¿ں پر غور کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فل بنچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے کے قانونی پہلووں پر بھی مشاورت ہوئی۔

شرکا نے کہا سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہوگیا،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں، انتخابات ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ،ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کےلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں،مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پالیں گے، تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہی ،وقت تخریبی سیاست کا نہیں ۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، وزیر اعظم اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے

مزید برآںوزیراعظم شہبازشریف نے مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس بھی طلب کرلیا،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری پر تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔