ریلوے اسسٹنٹ ڈرائیور کی ہٹ دھرمی، سینئرز سے بدتمیزی، غیرقانونی اقدامات، بدانتظامی میں ملوث
لاہور (قمر عباس نقوی) ریلوے لاہور ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈرائیو ر سینئرز کو ہراساںکرکے غیر قانونی اقدامات اور بد انتظامی کرنے میں مصروف، بغیر ٹکٹ مسافروں کو انجن میں سوار کرنے کا سلسلہ جاری، مختلف مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے سینئر ڈرائیورز کا اسسٹنٹ ڈرائیور کے ساتھ کام کرنے سے انکار، ڈی ایم ای کو کارروائی کرنے کی خاطر تحریری شکائت بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ریلویز انتظامیہ کا مسافر ٹرینوں کو بروقت چلانے کا منصوبہ اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کےخلاف کارروائیوں کا ناکام کرنے میں لاہور ڈویژن کا اسسٹنٹ ڈرائیور اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس حوالے سے لاہور ڈویژنز کے مختلف مسافر ٹرینوں پر تعینات دو درجن کے قریب ڈرائیورز کی جانب سے اسسٹنٹ ڈرائیور کی جانب سے کئے جانےوالے غیر قانونی اقدامات سمیت بد انتظامی کی تفصیل تحریری طور پر ڈپٹی مکینکل انجینئر ٹو شکائت درج کروا دی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائرئیور کی جانب سے سینئرز ڈرائیورز کو مختلف نوعیت کے معاملات کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور دوران سفر غیر قانونی اقدامات اور بد انتظامی کا مرتکب ہو رہا ہے جس میں ٹرین کے سب سے حساس حصہ انجن میں غیر متعلقہ افراد کو سفر کرانے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ سینئر ڈرائیورز کے ساتھ بد تمیزی اور دوران ڈیوٹی موبائل کا استعمال کرتاہے اور سگنل کے بارے بھی نہیں بتاتا اور سواریوں کو ٹرین میں سوار کرنے اور اتارنے کی خاطر ٹر ین کو لیٹ کرنے پر مجبور کر رہا ہے، اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، سینئرز ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈرائیور آصف کے ساتھ کام نہیں کر سکتے، ڈی ایم ای ٹو سے التماس کی ہے کہ اس کو ہمارے ساتھ ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔ ڈی ایم ای عمران نے کہا کہ الزامات پر انکوائری کی گئی جس پر متعلقہ اسسٹنٹ ڈرائیور کو شوکاز نوٹس کیا گیا ہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ اگر اسسٹنٹ ڈرائیور اپنے دفاع میں لگے گے الزامات پر جواب پیش نہ کر سکے تو ملازمت سے فارغ کرنے جیسا اقدام کیا جا سکتا ہے۔


















