سی پیک و اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کریں گے،چین

بیجنگ(بیورورپورٹ)چین نے کہاہے سی پیک و اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کریں گے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے تھر کول پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا منصوبے سے پاکستان میں بجلی بحران میں کمی ہوگئی۔

سی پیک پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے، پاکستان کیساتھ ملکر سی پیک اور اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،ترجمان مائوننگ نے مزید کہادونوں ممالک اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں ،مثبت نتائج اقتصادی ترقی و توانائی شعبے میں بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے۔