وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)رانا ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر داخلہ رانا ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں ہوئی، عدالت نے رانا ثنا کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔