عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ،سماعت سے پہلے کورٹ روم نمبر 1کی سکریننگ

اسلام آباد ( مشرق نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر عمران خان کے فوٹو گرافر اور 3 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
وکیل علی بخاری کے مطابق عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ پولیس نے ہائی کورٹ سائیڈ پر تمام گاڑیوں کو روک لیا۔