بہاولپور،ملتان(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے شہریوں کومفت آٹا فراہمی کے عمل پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی مفت آٹا تقسیم کرنےوالے مراکز میں بزرگوں وخواتین کیلئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں، بزرگوں ، خواتین و بیمارشہریوں کو ترجیحی بنیادوں پرآٹا فراہم کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایات مفت آٹا تقسیم کرنے کے عمل اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپور کے دورہ کے دوران جاری کیں، وزیراعظم نے ڈرنگ سٹیڈیم ،عباسیہ ہائی سکول میں قائم مفت آٹا مراکز کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات ومسائل سنے اورحکام کو حل کی ہدایت کی، وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کے عمل کا خود جائزہ لیا،خواتین وبزرگوں سمیت شہریوں سے موقع پر ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے۔
شہبازشریف نے ایک تھیلا آٹا وصول کرنے والے شہریوں کوآئندہ 2 تھیلے ایک ساتھ فراہم کرنے کا حکم دیا تاکہ شہری رمضان کے دوران بار بار نہ آئےں، وزیراعظم نے اس موقع پر خواتین اوربچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا، عباسیہ سکول میں بچے نے وزیراعظم کے ساتھ مصافحہ کیا، وزیراعظم نے کہا ہر مستحق شہری کو آٹے کاتھیلا ملنا چاہیے اورکوئی بھی شخص آٹامرکز سے خالی ہاتھ نہ لوٹے، وزیراعظم نے آٹا مرکز میں قائم ہیلتھ سینٹر کا دورہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملتان میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے مقام سپورٹس گراﺅنڈ کا اچانک دورہ کیا، شہریوں سے آٹے کی فراہمی میں مشکلات اورمفت آٹا سنٹر پر دی جانےوالی سہولیات پر دریافت کیا، وزیر اعظم نے مفت آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔
وزیراعظم نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مفت آٹا لینے کےلئے آنےوالے شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے، خصوصاً عمررسیدہ، سپیشل افراد اور خواتین کاخاص خیال رکھا جائے،رمضان المبارک میں شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















