عازمین حج کیلئے خوشخبری،اخراجات میں50ہزار تک کمی ممکن

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عازمین حج کیلئے خوشخبری،اخراجات میں50ہزار تک کمی ممکن،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمن نے کہا ہے عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے،ڈاکٹرعطا الرحمن نے مزید کہا سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔