گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنادیا

بیونس آئرس (مشرق نیوز) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے گول کیپر نے ایک لیگ میچ میں ممکنہ طور پر طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
چلی کی لیگ ٹیم Cobresal میں شامل گول کیپر لینارڈو ریکویانا نے گزشتہ دنوں یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے Colo-Colo نامی مخالف ٹیم کے خلاف میچ کے 77 ویں منٹ میں
ایک گول کک ماری جو بظاہر عام سی تھی مگر Colo-Colo کے گول کیپر برائن کورٹس اس وقت پنالٹی ایریا سے باہر کھڑے تھے اور بال اچھل کر ان کے سر کے اوپر سے گزر کر گول میں چلی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ گول 101 میٹر کے فاصلے سے کیا گیا تھا۔اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں یہ ریکارڈ 96.01 میٹر سے کئے گئے گول کے نام ہے
جو 2021ءمیں برطانیہ میں ایک کھلاڑی ٹام کنگ نے بنایا تھا۔