نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساﺅتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔
اداکار رنویر سنگھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے


















