وزیراعظم کے بیان کامقصد عوام،فوج میں فاصلے پیدا کرناہے،فوادچودھری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے آرمی چیف کااحترام کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے تا کہ عوام و فوج متحارب ہوں اورپی ڈی ایم آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فواد چودھری نے مزید کہاتحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کےلئے نیک خواہشات رکھتی ہے چاہتے ہیں چیف الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور پاکستان کا ماحول بہتر ہو،پی ٹی آئی اور قوم کو امید ہے چیف آف آرمی سٹاف الیکشن کمیشن کی درخواست قبول کریں گے اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں مدد کریں گے۔