زمان پارک آپریشن کی آڑمیں پنجاب پولیس نے پشتونوں کی زندگی اجیرن بنادی

لاہور (شوکت مروت)لاہور پولیس نے زمان پارک آپریشن ، لاءاینڈ آرڈر اورد ہشت گردی کی حالیہ واقعات کی آڑ میں پشتونوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ذرائع کے مطابق لاہور سٹی پولیس سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلز انتظامیہ ہراساں کرنے کے علاوہ انکو سختی سے ہدایت کرتی ہے کہ پشتونوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھیں ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے مسافر اگر تین دن سے زیادہ ٹھہرتے ہیں تو انکا ڈیٹا پولیس سٹیشن بھیج دیا کریں،ہوٹلز مالکان کا کہناہے کہ پولیس زمان پارک آپریشن کی آڑ میں ہمیں بےجا تنگ کررہی ہیں ،ہم پولیس سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں اور کرتے بھی ہیں لیکن ہمارے کاروبار کو سیاستدانوں کی انا سے بچایا جائے،ہوٹلز مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں ایک سافٹ وئیر دیا ہے جس پر ہم تمام آنے والے مسافروں کی بروقت انٹریاں کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود پولیس سرچ آپریشن اور خراب حالات کا بہانہ بنا کر ہمارے کاروبار میں رکاوٹ ڈال رہی ہے،ہوٹلزمالکان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذاسیاسی آپریشن کی آڑ میں ہمارے کاروبار کو ڈسٹرب نہ کیا جائے، ایس پی سٹی کے ترجمان کے مطابق ایسے کوئی احکامات میرے علم میں نہیں جس کے تحت خصوصاً پشتونوں کے بارے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔