لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے پولیس عمران خان کی رہائشگاہ پر آپریشن کے لئے جو بہانہ تراش رہی ہے وہ لنگڑا بہانہ ہے ، میرے گھر کی دیوار کی بھی گرل توڑی گئی ہے ، چیف جسٹس کا نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب بھی بتائیں انہوںنے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا۔
، تحریک انصاف کے کارکنان پیر کے روز مینار پاکستان جلسے کے لئے توانائیاں لگائیں لیکن منفی اقدام نہ کریں ،تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کے ہمراہ زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا پولیس والوںنے مورچہ بند ہو کر میرے گھر کی دیوار کی گرل توڑی ، کرین استعمال کی گئی ۔
مورچہ بنانے کا کیا مقصد ہے اور پھر پتھر پھینکتے رہے ، آئی جی پنجاب کو اس پر ایکشن لینا چاہیے اور بتائیں انہوں نے کیا ایکشن لیا ہے ، کس کی اجازت سے پولیس والوں نے یہ اقدام کیا ۔
عمران خان کی رہائشگاہ پر آپریشن کےلئے لنگڑا بہانہ تراشہ گیا : اعتزاز
















