لاہور( اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کیا ہر سال پنجاب اور کے پی کے انتخابات پہلے اور قومی اسمبلی کے 5 ماہ بعد ہوں گے،پی ٹی آئی والے ایک اسمبلی جیت کر آ جائیں اور پھر اسمبلی توڑ دیں گے ، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی تھے، اسمبلی تحلیل کا فیصلہ ان کا نہیں تھا،اسمبلی توڑکرکہیں الیکشن کراوتو الیکشن ہوجائیں گے، انتخابات کی تیاری کررہی ہوں، پنجاب کے دورے کیے ، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں ، معیشت کوسنبھالنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔
انٹر ویو میں مریم نواز نے کہاعمران خان کے معیشت پراعداد و شمار کو نہیں مانتی، نوازشریف نے6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، نوازشریف نے آئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیاتھا،عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرانی چاہیے تھی، شہبازشریف ،اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے،آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکے ملک کے ہاتھ پاﺅںباندھ کرسامنے رکھ دیا گیا۔
مریم نواز نے مزید کہا ایسے شخص کو لاکر بٹھایا گیا جس کو معیشت کا نہیں پتہ تھا، نوازشریف کے4سال ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، نوازحکومت گئی تواسحاق ڈار وزیرخزانہ تھے، ڈالر100روپے کا تھا،اسحاق ڈارنے کئی بارملکی معیشت کو سنبھالا اگر ریاست کسی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو مشکل نہیں ہوتا، حکومت چاہے تو 5منٹ میں گرفتار کرسکتی ہے،پی ٹی آئی عسکری و دہشتگرد تنظیم بن گئی ہے، حکومت کے جس فیصلے سے متفق نہیں ہوتی اس سے اختلاف کرتی ہوں، حکومت کی طرف سے ایسی بات ہوگی جس سے عوام کو مشکل ہوتوبات کروں گی،میری ذمہ داری پارٹی کی ذمہ داری ہے،یہی نبھارہی ہوں، میرے پاس حکومت کا کوئی عہدہ نہیں، شہبازشریف سے اچھے تعلقات ہیں پہلے بھی اچھے تھے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاجو شخص دماغی درست نہ ہو اس کے ہاتھ فیصلے کیسے دیئے جا سکتے ہیں؟ عمران گرفتاراس لیے نہیں ہو رہے خون ٹیسٹ ہو گا، چیزیں سامنے آئیں گی ، توشہ خانہ سے رقم ادا کر کے تحفہ لینا غیر قانونی نہیں، پہلے توشہ خانہ میں تحفہ جمع ہوتا ہے پھر قیمت لگتی ہے، قیمت ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے تحفہ لیا جاتا ہے، عمران خان پر توشہ خانہ سے تحفے گھر لے جانے کا کیس ہے، عمران نے تحفے دبئی میں بیچے، پیسہ کہاں گیا کسی کو معلوم نہیں ، گھڑی بیچ کر پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لے کر آئے۔
فرح گوگی پراپرٹی ٹائیکون کے جہاز میں پیسہ لے کر آئی تھی،آڈیو لیک ہوناغلط ہے، میری اوروزیراعظم کی آڈیومیں ملک کےخلاف کوئی بات نہیں،ظل شاہ پی ٹی آئی کارکن تھا،ہلاکت پر افسوس ہے، صدر اور ایک پارٹی رکن نے جو باتیں کیں اس پر بات نہیں ہونی چاہیے؟ جن کی آڈیوز آئیں ان میں سے کسی نے نہیں کہا یہ ان کی نہیں، عمران خان کہتے تھے آڈیو ریکارڈ کرنادرست ہے جسے جائز قرار دے رہے تھے آج کہہ رہے ہیں کیوں ہو رہا ہے؟۔
شہباز شریف کی کوئی متنازع آڈیونہیں آئی نہ ہی آئے گی ، ریکارڈنگ ہر جگہ ہوتی ہے، اہم یہ ہے بات کیا کی جارہی ہے، کسی سیاسی مخالف کی ذاتی گفتگوٹیپ،ریلیز، ریکارڈ کرنے کے حق میں نہیں، ٹریفک روکنے پرتکلیف ہوتی ہے،اپنے لیے نہ روکنے کی ہدایت دیتی ہوں۔
پی ٹی آئی دہشتگرد تنظیم ،الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،مریم نواز


















