لاہور (خبر نگار)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے عمران فتنہ ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے،زمان پارک نوگوایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے علاقے کو کلیئر کیاجس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں وہاں پولیس داخل نہیں ہوئی۔
پولیس غیر مسلح تھی، اہلکاروں پرپتھراو،فائرنگ کی گئی،آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا،اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آپریشن بغیر اسلحہ کے کیا، پولیس نے خیال رکھا انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو،تمام مقدمات میں عمران خان اور لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا۔
عمران فتنہ ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے،رانا ثنا


















